Friday, 14 June 2019

کب اور کیسے GST

GST کے تحت ٹیکس:
GSTقانون کے تحت اشیاء یا خدمات پر GST سپلائی (Supply)کے وقت عائد ہوگا۔جن تاجروں پر GSTکا رجسٹریشن لازمی ہے یاجو اپنی مرضی کے مطابق GST کا رجسٹریشن کرواناچاہتے ہیں انہیں اپنے گاہکوں سے حکومت کی شائع کردہ Tax Rate List   کے مطابق اپنی“ سپلائی“پر ٹیکس وصول کرکے حکومت کو جمع کروانا ہو گا۔

سپلائی Supply:

تاجر کے ذریعے کیئے گئے فروخت، ایکسچینج، لیز،ایک برانچ سے دوسری برانچ میں منتقلی، کرایہ، لائسنس یا برٹر(Barter Transaction) جس کے بدلے تاجر کو کچھ رقم وغیرہ وصول ہوئی ہو اسے سپلائی کہا گیاہے۔اگر کوئی تاجر(GST شیڈول I میں دیئے گئے لین دین کے علاوہ) اپنی اشیاء یا خدمات کی فروخت، ایکسچینج وغیرہ مفت کرتا ہے تو اسے سپلائی نہیں کہا جائے گا اس پر ٹیکس عائد نہیں ہوگا، اس کے علاوہ GST قانون کے تحت شیڈولIIIمیں آنے والے اشیاء و خدمات کو بھی سپلائی سے مثتثنیٰ رکھا گیا ہے۔
شیڈول IIIکے تحت آنے والی اشیاء و خدمات: ٭ملازمت ٭کورٹ یا ٹریبونل کی خدمات ٭ایم پی، ایم ایل اے، گرام پنچایت ممبر کی خدمات ٭دستور ہند کے تحت دی گئی ملازمت ٭حکومت سے منظورشدہ ادارہ کے چیئر پرسن، ممبریا ڈائریکٹر کی خدمات ٭کسی بھی شخص کی تدفین کیلئے دی گئی خدمات٭ زمین و بلڈنگ کی فروخت (اگر وہ شیڈول II کے تحت نہ ہو تو)۔
 GSTکے تحت ”سپلائی“کے تین زمرے ہیں: ۱) ریاستی سپلائی۔۲) بیرون ریاست سپلائی۔ ۳) ایکسپورٹ یاSEZ (اسپیشل ایکنامک زون) میں سپلائی۔
ریاستی سپلائی:
ریاستی سپلائی میں تاجر کو گاہک سے GST دو حصوں CGST (سینٹرل گڈس اینڈسروسیس ٹیکس)اور SGST (اسٹیٹ گڈس اینڈ سروسیس ٹیکس)کی شکل میں وصول کرنا ہوگا۔ CGST اور SGST یہ ایک ہی GST ریٹ کے دو حصے ہیں جس میں CGST مرکزی حکومت کا حصہ ہے اور SGST ریاستی حکومت کا حصہ ہے۔مثلاً: اگر کوئی تاجر اپنی ہی ریاست میں اشیاء فروخت کرتا ہے اور Tax Rate List کے مطابق اس اشیاء پر  18% ٹیکس عائد ہے تو اس تاجر کو گاہک سے ٹیکس  9% CGST اور  9% SGST کی شکل میں وصول کرنا ہوگا۔ جو تاجر کو اپنے بل (Bill)میں علیحدہ علیحدہ دیکھا نا ہوگا۔
بیرون ریاست سپلائی:
اسی طرح بیرون ریاست سپلائی میں تاجر کو گاہک سے ٹیکسIGST (انٹی گریٹیڈ گڈس اینڈ سروسیس ٹیکس)کی شکل میں وصول کرنا ہوگا۔مثلاً: اگر تاجر کسی دوسری ریاست میں گاہک کوئی ایشیاء فروخت کرتا ہے اور Tax Rate List کے مطابق اس اشیاء پر  18% ٹیکس عائد ہے تو اسے گاہک سے پورا18% فیصد ٹیکس IGSTکی شکل میں وصول کرنا ہوگااور اسے اپنے بل (Bill)میں دیکھا نا ہوگا۔
ایکسپورٹ یا SEZ میں سپلائی:
اگر کوئی تاجر کواپنا سامان ایکسپورٹ کرتا ہے یا SEZاسپیشل اکنامک زون میں حکومت کی شرائط کے مطابق سپلائی کرتا ہے تو ایسے سپلائی پر 0%  GST عائد ہوگا۔
حکومت کو ٹیکس کی ادائیگی:
GST کے تحت تاجروں کو گاہکوں سے وصول شدہ ٹیکس اور لین دین کی تفصیلات ماہانہ جمع کروانا لازمی ہے۔ ایک مہینے میں وصول شدہ پورا ٹیکس تاجر کو اگلے مہینے کی1 تاریخ سے 20تاریخ تک آن لائن جمع کروانا لازمی بصورت دیگر اس پر جرمانہ و سود عائد ہوگا۔
x

No comments:

Post a Comment